اسلام آباد :سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء خورشید شاہ کی دو سال بعد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے پی پی رہنما ء کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر جیل سے رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو خورشید شاہ کی گرفتاری کے لیے بنیادی مواد پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکومت نے ترمیمی آرڈیننس پر کلیئرنس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔