‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

آئرلینڈ کا 2 ہزار سال قدیم نوادرات مصر کو واپس کرنے کا فیصلہ

آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ 2 ہزار سال پرانی ہنوط شدہ انسانی باقیات، تابوت اور قدیم نوادرات واپس مصر بھیجے گی۔یہ اشیا 1928ء میں یونیورسٹی کو عطیہ کی گئی تھیں جن میں لاشوں کو ہنوط کرنے کے عمل کے دوران استعمال ہونے والے بڑے مرتبان بھی شامل ہیں۔ ان مرتبانوں میں لاش کے اعضا محفوظ کیے جاتے تھے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ اشیا 975 قبل مسیح سے 100 ویں صدی کے درمیان کی ہیں۔آئرلینڈ کے محکمہ خارجہ اور نیشنل میوزیم نے بتایا کہ یہ نوادرات واپس کرنے کا فیصلہ ڈبلن میں موجود مصر کے سفارتخانے سے بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ان تمام اشیا کی بحفاظت مصر واپسی کے لیے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے اور اگلے برس یہ سامان واپس کر دیا جائے گا۔یونیورسٹی کو جب یہ اشیا دی گئی تھیں تو کہا گیا تھا کہ ہنوط شدہ اعضا کسی ملکہ کے ہیں۔آئرش یونیورسٹی نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ اعضا کسی 45 سے 50 برس کے آدمی کے ہیں جبکہ تابوت میں موجود لاش کسی اور کی ہے۔

You might also like