بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دی، پاکستان دوسری اننگز میں 355رنز کے جواب میں 328 رنز ہی بنا سکا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن کلو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پرا، پاکستان کو جیت کے لیے 64 رنز درکار تھے جب کہ 3 وکٹیں باقی تھیں۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 355 رنز کے ہدف کے 4 وکٹوں پر 198 رنز بنا رکھے تھے۔ فہیم اشرف تین اور سعود شکیل 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ فہیم اشرف دس رنز بنا کر زیک کرالی کا نشانہ بنے۔ان کے بعد محمد نواز آئے، سعود شکیل اور محمد نواز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا، محمد نواز اپنی پہلی ففٹی مکمل نہ کر سکے اور 290 کے مجموعی اسکور پر پنتالیس رنزبناکرمارک ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ سعود شکیل بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، وہ 94 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی ٹیم 202 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 275 رنز بنائے اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

You might also like