وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف بلوچستان کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں۔دورے کے دوران آرمی چیف کوئٹہ اور تربت گئے۔آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اوراقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا اور جوانوں ، افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے ذریعے ترقی کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

You might also like