حمیمہ ملک نے فلم دی لچنڈ آف مولا جٹ میں پسندیدہ سین شیئر کردیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا ہے۔ بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کردار ادا کرنے والی دارو نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر دو سین شیئر کیے ہیں۔اداکارہ حمیمہ کا بتانا ہے کہ فلم مولا جٹ میں یہ سین ان کا پسندیدہ اور مشکل ترین سین تھا۔واضح رہے کہ یہ سین فلم کے اختتام کی جانب سے بڑھنے کے دوران آتا ہے جب دارو کی مولا جٹ سے لڑائی کا فائدہ آٹھاتے ہوئے نوری نت کے دشمن دارو (نوری نت کی بہن)کو قتل کر دیتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمیمہ ملک، سرمد کھوسٹ، شفقت چیمہ اور حمزہ علی عباسی جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔دوسری جانب دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے قبل 1979 میں بننے والی پنجابی فلم مولا جٹ کی کاسٹ میں سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔