آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا وادی تیراہ ضلع خیبر کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وادی تیراہ ضلع خیبر کا دورہ کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بےشمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عملداری قائم ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے ان کا استقبال کیا۔سپہ سالار کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کےلیےکوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔