ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید اوپر جانے لگا۔انٹر بینک میں آج ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔