پنڈی ٹیسٹ،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 263 رنز جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار

راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، آج کھیل کے آخری دن پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 263 رنز جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔قومی ٹیم دوسری اننگز میں بابراعظم اور عبداللّٰہ شفیق کے وکٹ گنوانے کے بعد مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔امام الحق سات چوکوں کی مدد سے 43 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 42 گیندوں پر 24 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری اننگز 80 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گا۔چوتھے دن چائے کے وقفے پر انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو 343 رنز کا مشکل ہدف دیا۔