پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، انگلش بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں کا بھڑکس نکال دیا ۔تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جس پر انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹؤں کے نقصان پر 506 رنز بنا لیے ہیں ، انگلش اوپننگ جوڑی نے آتے ہی پاکستانی گیند بازوں پر لاٹھی چارچ شروع کر دیا اور 233 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا ، انگلینڈ کو پہلا نقصان اوپننگ بیٹسمین بین ڈکٹ کی وکٹ گرنے سےہوا جو کہ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد سیٹ بیٹسمین زیک کراؤلے آؤٹ ہوئے جو کہ 122رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کی تیسری وکٹ جوئے روٹ کی شکل میں گری جو 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی چوتھی اور پہلے دن کی آخری وکٹ اولے پاپ کی گری جو 108 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، جبکہ ان کے ساتھی ہیری براک 101 رنز بنا کر تاحال کریز پر موجود ہیں۔