‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

شہد کھانے کے حیرت انگیز فوائد

اگر آپ کو شہد کھانا پسند ہے تو اچھی بات یہ ہے کہ اس عادت سے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شہد کھانے سے میٹابولک امراض (بلڈ شوگر اور ذیابیطس وغیرہ) اور امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر شہد خام ہو تو وہ زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں شہد کے استعمال سے جسم پر مرتب اثرات پر ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شہد کھانے کی عادت سے خالی پیٹ بلڈ گلوکوز، نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول، خون میں چکنائی اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ صحت کے لیے مفید ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں کیونکہ شہد کا 80 فیصد حصہ مٹھاس پر مبنی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں ثابت ہوا تھا کہ شہد سے میٹابولزم افعال اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ شہد کو چینی کی طرح نقصان دہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ بہت زیادہ مقدار میں شہد کھانا شروع کردیں، درحقیقت اسے چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔اس تحقیق میں 18 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ان ٹرائلز میں شامل افراد کو اوسطاً 40 گرام یا کھانے کے 2 چمچ شہد کا روزانہ استعمال کرایا گیا تھا۔ محققین کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور شہد کی ایسی اقسام پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن کو پراسیس نہیں کیا جاتا۔

You might also like