نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے راولپنڈی میں کی گئی پریس کانفرنس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ایک صحافی کو نسیم شاہ سے انگریزی میں سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے انگلش میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے جواب دیا، اسی صحافی نے دوبارہ انگریزی میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بھائی میرے پاس صرف 30 فیصد انگلش ہے وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔نسیم شاہ کی بات سن کر پریس کانفرنس کے شرکاء نے زوردار قہقہہ لگایا۔