اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کے لیے تیار ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا کہ اپنی سرزمین پر ایک اور تاریخی سیریز کے لیے تیار ہیں۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں بیٹنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اس دوران جارحانہ اسٹروکس بھی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔