بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

کینو کے جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد

کینو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے، یہ آپ کے جسم کو کئی دیگر صحت سے متعلق فوائد پیش کرسکتا ہے۔کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہو اہوتا ہے ، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔مدافعتی نظام ایک مضبوط سسٹم ہے جو آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔غیر صحت بخش غذا اور طرز زندگی مدافعتی نظام کے کام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے۔کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے، آئیے کینو کے جوس کے صحت سے متعلق چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں، روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

You might also like