‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری نہیں، موذی مرض سے ہوئی، نئی کتاب میں دعوی

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم زندگی کے آخری سال کے دوران ہڈیوں کے کینسر کا شکار تھیں، جسے خفیہ رکھا گیا تھا

شہزادہ فلپ کے دوست کی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی بلکہ انہیں موذی مرض لاحق تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے وقت میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملکہ کی موت ضعیف العمری کے باعث ہوئی تھی، تاہم اب ان رپورٹس کی تردید کی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست کی نئی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم زندگی کے آخری سال کے دوران موذی مرض ہڈیوں کے کینسر کا شکار تھیں، جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ یہ دعوی آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست گیلس برانڈریتھ کی جانب سے ان کی نئی آنے والی کتاب” الزبتھ: این انٹیمیٹ پوٹریٹ ”میں کیا جا رہا ہے۔ گیلس برانڈریتھ نے ملکہ کی زندگی پر مبنی اس سوانح عمری میں لکھا ہے کہ میں نے سنا تھا کہ ملکہ کو ان کی زندگی کے آخری سال میں مائیلوما کی ایک قسم بون میرو کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیشتر اوقات تھکاوٹ کا شکار رہتیں، ان کے وزن میں بھی مسلسل کمی آرہی تھی اور انہیں اکثر چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا رہتا تھا۔ واضح رہے کہ ہڈیوں خاص طور پر کمر میں درد رہنا مائیلوما کی سب سے عام علامت ہے، یہ موذی مرض اکثر بڑی عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ فی الحال، اس کا کوئی علاج میسر نہیں لیکن ادویات کی مدد سے مدافعتی نظام کو منظم اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کیا جاتا ہے۔ ادویات کے ذریعے پہ اس مرض کی علامات کو دور اور مریض کو مزید 2 سے 3 برس کی زندگی دی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ستمبر میں 95 سال کی عمر میں ہوا تھا، جس کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔

You might also like