‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

فیفاورلڈ کپ:رونالڈو کی پرتگال کا ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، گھانا کو 2-3 سے شکست

فیفا ورلڈکپ 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال نے گھانا کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کردیا۔ قطر کے اسٹیڈیم 974 میں ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا جہاں پرتگال کے حصے میں 2-3 سے کامیابی آئی لیکن گھانا نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا لیکن دوسرے ہاف میں بھی 65ویں منٹ تک اسکور پر ایک کا ہندسہ نہ آسکا۔ ایسے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی نے یہ کھاتہ کھلوایا اور رونالڈو نے گیند کو باآسانی جال میں پھینک کر اسکور 0-1 کردیا۔ میچ کے 73ویں منٹ میں گھانا نے شاندار کم بیک کیا اور آندے ایو نے گول اسکور کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ پرتگالی کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور پہلے 78ویں منٹ اور پھر 80ویں منٹ میں گول کرکے اسکور کو 1-3 کردیا۔یہاں گھانا نے بھی ہار نہ مانی اور اختتامی لمحات تک پرتگالی گول پر حملے کرتے رہے، تاہم افریقی ٹیم نے 90ویں منٹ میں گول کرکے اسکور کو 2-3 کردیا اور اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔

You might also like