سیف علی خان نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی انتہائی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت فوٹوگرافیک پرسن ہوں، مجھے یادیں جمع کرنے کا بہت شوق ہے اس لیے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کی تصاویر جمع کرتا رہتا ہوں، میرے پاس تصویروں کا ڈھیر ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ اب اکاؤنٹ رکھوں گا تو انہیں شیئر بھی کروں گا، لیکن لوگ کہتے ہیں یہ شیئر نہ کرو، وہ شیئر نہ کرو ایسے میں مجھے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے کے لیے ایک مینیجر رکھنا پڑ جائے گا اور کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس سے اجازت لینا پڑے گی، جو کہ غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب میں کچھ شیئر ہی نہیں کرسکتا، میں اس میں نہیں پھنسنا چاہتا‘۔تاہم سیف علی خان کا کہنا ہے کہ صرف ایک چیز انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے پر مجبور کرسکتی ہے اور وہ ہے ’پیسہ‘۔