فٹبال ورلڈکپ 2022:اسرائیل سے قطر کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز
فٹبال ورلڈکپ 2022 کے سلسلے میں اسرائیل سے قطر کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے پہلی براہ راست پرواز دوحہ میں لینڈ کر گئی۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے لیے اسرائیل سے براہِ راست پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور قطر معاہدے کے تحت فلسطینی شہری بھی تل ابیب سے دوحہ کا سفر کرسکتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔