او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)  فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھائے۔
فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر  رہی ہے ، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر  اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے، غزہ پر بمباری فوری طور پر ر کوائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے۔