‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

موسمیاتی تبدیلی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے،تحقیقی رپورٹ

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بہت سے صحت کے مسائل مزید عام اور شدید ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں 1990 سے 2022 کے دوران محققین نے 364 تحقیق کیں جن سے یہ بات سامنے آئی کہ بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی شدت متعدد بیماریوں اسٹروک (دماغ کی شریان پھٹنا) نسیان (دماغی انحطاط کی بیماری یا مخبوط الحواسی)، مائیگرین (درد شقیقہ) اور اعصابی نظام کا بڑے پیمانے پر اکڑنا اور مفلوج ہوجانا میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔یہ تحقیقی رپورٹ امریکی ریاست اوہائیو کے کلیولینڈ کلینک کے ڈاکٹر اینڈریو ڈھاون کی سربراہی میں لکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوتا ہے تو اسپتالوں میں ڈیمنشیا (نسیان یا دماغی انحطاط کی بیماری) کے داخلوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔محقیقین نے مزید کہا کہ صرف شدید اقسام کی بیماریوں میں ہی اضافہ نہیں ہورہا ہے بلکہ بہت سی معتدل بیماریاں جیسے سر درد کے مریض بھی بڑھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ طویل اور سخت گرم موسم کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور امراض قلب میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اندرونی حصوں کو ٹھنڈا رکھنے اور خون کو دیگر اعضا تک پہنچانے کے لیے جسمانی نظام کو زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق امریکا سمیت بعض ملکوں اور براعظموں میں سخت گرم موسم کے سبب جنگلوں میں لگنے والی آگ جیسے مسائل سے ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر کی بھی تشخیص ہورہی ہے۔ اسی طرح اس بات کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں کہ آلودہ فضا میں سانس لینے کے دوران یہ آلودگی خون میں جذب ہوجاتی ہے جس کے بعد یہ دماغی افعال میں نقائض اور نیورولوجیکل بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

You might also like