اسلام آباد میں چیتے گھس آئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیتے گھس آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

چیتوں کے آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔