چلبلی اداکارہ حرا مانی نے اپنی نئی ’بیماری‘ کے حوالے سے پرستاروں کو آگاہ کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ حرا مانی نے اپنی نئی ’بیماری‘ کے حوالے سے پرستاروں کو آگاہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی کافی متحرک رہتی ہیں اور ہر موقع کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جو ممکنہ طور پر اپنے بچوں (ابراہیم اور مزامل) کو اسکول سے واپس لینے جانے سے قبل کی ہے۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچوں کو اسکول لینے جانے سے پہلے اچانک ماں کے کردار سے باہر آ کر یہ ’ریل بنانے کی بیماری‘ مجھے بھی ہو گئی ہے۔ مبارک ہو‘۔