ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے نئی رینکنگز جاری کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹیموں میں بھارتی ٹیم پہلے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آٹھویں جب کہ بنگلہ دیش نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹرز میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں سری لنکا کے ہسارنگا پہلے، راشد خان دوسرے، عادل رشید تیسرے جب کہ آسٹریلیا کے جوز ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔