‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کتنے فیصد پاکستانی ٹی وی نہیں دیکھتے؟ جانیۓ اس سروے رپورٹ میں

سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں پہلے اخبار پڑھنے اور اب ٹی وی دیکھنے کا وقت بھی نہیں رہا۔گیلپ اینڈ کیلانی پاکستان کے حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب 57 سے زائد پاکستانیوں کے پاس گزشتہ دنوں ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔

گیلپ کے مطابق 57 فیصد لوگوں نے گزشتہ چند دنوں میں ٹی وی دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکالا۔اس سروے میں ملک کے مختلف حصوں سے 18 سال سے زائد مرد و خواتین کو شامل کیا گیا۔ان افراد سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ’گزشتہ دنوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ نے ٹی وی دیکھنے میں کتنا وقت گزارا؟‘۔سروے میں شامل 57 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹی وی دیکھنے میں کوئی وقت نہیں گزارا، اس کے علاوہ 18 فیصد شرکا نے بتایا کہ انہوں نے بمشکل 2 گھنٹہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارا۔17 فیصد شرکا نے بتایا کہ انہوں نے بمشکل 1 گھنٹہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارا، اسی طرح 3 فیصد افراد نے بتایا کہ انہوں نے 3 گھنٹے، 2 فیصد نے 4 گھنٹے، صرف 1 فیصد افراد نے 5 گھنٹے ٹی وی دیکھ کر وقت گزارا ہے۔

 ان میں 2 فیصد افراد ایسے بھی شامل تھے جنہوں نے 5 گھنٹوں سے زائد وقت ٹی وی دیکھ کر گزارا۔سروے کے مطابق اوسطاً لوگ ٹی وی دیکھنے میں دو گھنٹے گزارتے ہیں۔جب جواب دہندگان کی عمر کے حساب کتاب پر نظر ڈالی گئی تو یہ معلوم ہوا کہ 19-23 سال کی عمر کے 25فیصد، 24-30 سال کے 22فیصد، 31-50 سال کی عمر کے 35 فیصد جبکہ 50 سے زیادہ عمر کے 19 فیصد شرکاء روزانہ اوسطاً 2 گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں۔

You might also like