بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ اسمارٹ فونز ہیں اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر اس حقیقت سے خوش نہیں ہوں گے کہ آپ اس میسجنگ پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کو متعدد ڈیوائسز میں استعمال نہیں کرسکتے۔مگر اب صارفین کا یہ مسئلہ ختم ہونے والا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کمپینن موڈ کو متعارف کرایا گیا ہے۔فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے جس سے وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے۔صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اس وقت صرف ٹیبلیٹس کے لیے دستیاب تھا،مگر اب اس فیچر میں ایک سے زیادہ فونز کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔چونکہ اب یہ فیچر بیٹا ورژن میں کچھ افراد کو دستیاب ہے تو امکان ہے کہ بہت جلد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

You might also like