پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

شمالی یورپ اور بیلجیئم میں پایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا خرگوش

شمالی یورپ اور بیلجیئم کے شمالی علاقوں میں پایا جانے والے خرگوش کی ایک نسل کو دنیا بھر میں جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا خرگوش مانا جاتا ہے، اس کا وزن کم از کم 10 کلوگرام سے زائد ہوتا ہے۔

یہ بہت سمجھ دار اور دھیمے مزاج کی حامل مخلوق ہے اور پالتو جانور کے طور پر بہت اچھے انداز میں رہتا ہے۔ 1910ء تک اس کے بارے میں دنیا بھر میں بہت کم معلومات تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی کافی معروف ہوگیا ہے۔

اس نوع کے خرگوش کو دراصل یورپ کے شمالی علاقوں بالخصوص بیلجیئم میں  ان کے نرم بالوں پر مبنی فر اور لذیز گوشت کی وجہ سے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ان کے جسم میں ہڈیوں اور گوشت کے زیادہ تناسب کی وجہ سے بھی اسے بطور شو بریڈ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ان کی درست انداز میں پرورش کی جائے تو یہ خرگوش نہایت نرم خو، سمجھ دار اور صابر و شاکر پالتو جانور ہے اور انسانوں کے چھوٹے بچوں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ایک مکمل طور پر پلا ہوا فلیمش جائنٹ خرگوش کا سر کافی بڑا اور اونچا ہوتا ہے جبکہ اس کے کان بالکل سیدھے کھڑے ہوتے ہیں۔

اس کا جسم لمبا کافی توانا اور سڈول ہوتا ہے اور ایک بات جو خلاف توقع ہے وہ یہ کہ دنیا کے سب سے بڑے اس قسم کے خرگوش کا وزن 22 کلوگرام اور اس کی لمبائی ایک اعشاریہ تین میٹر یا چار فٹ تین انچ تک ہوتی ہے۔ اتنے بڑے جثے کے خرگوش کے رہنے کے لیے بھی بڑی و مناسب جگہ اور زیادہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

You might also like