پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

انار صحت کے لیے بے حد مفید قرار

انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے ، جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ، اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس میں ایسے نباتاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں ہوتے۔ویسے تو ہر پھل کے قدرتی فوائد ہیں اور ان میں اللہ نے مختلف بیماریوں سے شفا بھی رکھی ہے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے انار ہمارے لئے کس قدر مفید ہے۔انار کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ فائبر زیادہ مقدار میں ہوتا اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں ، جس کے باعث انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی اور قبض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔انار کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔انار میں پائے جانے والا فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔انار کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے، جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔

انار حاملہ خواتین کے لیے بھی بہت مفید ہے ، دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال یہ انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔انار کو دل کی صحت کے لیے ایک مفید پھل تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، اور ڈاکٹر دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے پھلوں یا سبزیوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔انار میں پائے جانے والے فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔اگر روزانہ انار کا تازہ جوس پیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دو ہوجاتی ہے ، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

You might also like