ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔