رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ طبیعت ناساز ہو گئی ہے، انہیں عسکری ادارہ برائے امراض قلب اے ایف آئی سی میں داخل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق راناثنااللہ کو اے ایف آئی سی کے وارڈ نمبر 3 میں رکھا گیا ہے۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز کی ٹیم راناثنااللہ کا طبی معائنہ کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کو دن میں طبیعت کی خرابی پر اے ایف آئی سی لایا گیا تھا۔