شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو اوپنگ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو اوپنگ نہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر کپتان بابر اعظم کے لیے پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں پاور پلے میں واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے اس لیے بابر کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے۔انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ مہربانی کر کے رضوان کے ساتھ حارث کو اوپنر کھلانے پر غور کریں اور آپ خود تیسرے نمبر پر آئیں اور اس کے بعد اپنے بہترین ہٹر کو بھیجیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ ٹیم میں افتخار احمد اور شان مسعود کو دیکھیں، ان کی باڈی لینگویج سے ہی پتا چلتا ہے کہ وہ ہٹنگ کے موڈ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ اوپننگ کرکے 30 سے 35 بال زیادہ کر دیتے ہیں جس میں 42 رنز تک ہی بن سکتے تو ایسے رنز کا کیا فائدہ؟۔