‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری جاری

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری جاری ہے جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا، ضلع حویلی، وسطی اور جنوبی اضلاع سمیت لیپا ویلی کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شمالی پہاڑ گنگا چوٹی پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کےضلع دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ چلاس میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، ہنزہ کے پہاڑوں پر برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔وادی کالام کے بالائی علاقوں گبرال، اتروڑ اور مہوڈھنڈ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، بنوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جس کے بعد گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے، ہرنائی، زیارت، سنجاوی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں تیز ژالہ باری سے معمولات زندگی متاثر ہیں، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے بےگھر متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔خضدار، اوتھل، بیلہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جبکہ سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

You might also like