معروف فرانسیسی اداکارہ میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا
فرانس سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل گرل اور ٹی وی اسٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میرین الہیمر نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں ۔مرین الہیمر نے اپنےانسٹا اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔فرانسیسی اداکارہ نے اپنی انسٹاپوسٹ پر کاکہا کہ اسلام چند ماہ پہلے ہی قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔