صدر پیوٹن نے روس میں شامل ہونے والے 4 یوکرینی علاقوں میں مارشل لا نافذکردیا

صدر پیوٹن نے روس میں شامل ہونے والے 4 یوکرینی علاقوں میں مارشل لا نافذکر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے روس میں شامل ہونے والے یوکرینی علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔گزشتہ ماہ خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک، لوہانسک نے روس سے الحاق کیا تھا۔صدر پیوٹن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے، ریفرنڈم کے بعد روس نے یوکرین کے 15 فی صد علاقے کو اپنی حدود میں شامل کیا تھا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے، ماسکو کے زیر انتظام چار علاقوں کے لوگ ’ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری‘ بن گئے ہیں۔یوکرین اور یورپی ممالک نے روس کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔