افواھ سازی

حکومت کسی کی بھی ھو کچھ نھی کر پائے گی۔ کیونکہ معروضی حالات جوں کہ توں چل رھے ہیں – معاشرہ جمود کا شکار ھے اور کوئی ایسا سیاسی عمل نظر نھی آ رھا جو معاشرے کو ٹس سے مس کر سکے- لوگوں کو اس وقت صرف افواہ سازی سمجھ میں آ رھی ھے ۔ کیونکہ اسوقت یھی ایک صنعت ھے جو کام کر رھی ھے ۔
عوام کو سچ نھی بتایا جا رھا۔
سارا دن موبائل پر کھیلتے افراد کو یہ علم ھو کہ اچھا سننے، پڑھنے، دیکھنے کے بعد سب سے پہلا کام” اچھا کرنا "ھوتا ھے نہ کہ آگے "فارورڈ”کر دینا۔ اگر آپ اچھاکرنا شروع کر دیں تو دوسرے سن بھی لیں گے، پڑھ بھی لیں گے اور دیکھ بھی لیں۔
سوشل میڈیا پلانرز کو علم ھونا چاھیے کہ آپ لوگ خالی برتن میں مدانی مار رھے ھیں- صرف آواز آئے گی ، معاشرے اور ملک کو کوئی فائدہ نھی، الٹا نقصان ھو گا۔ اور اپ کی پارٹی کو بھی –
نون لیگ کو بھی سمجھ آ گیا ھو گا کہ ھر عمل کا ردعمل ھوتا ھے۔ جو کچھ نون بو چکی ھے ۔ اسے کاٹنا بھی پڑے گا۔ پچھلے سال جو پراپیگنڈہ نون لیگ نے فوج کے خلاف کیا تھا، اسی کو جواز بنا کر عوام اور ریٹائرڈ فوجی حضرات اب اشتعال میں ھے۔ آج نہ آپ لوگ گھروں سے نکل پا رھے ہیں نہ ملک مشکلات سے ۔
پی ٹی آئی سے درخواست ھے ڈھول بجانا بند کریں -قوم کا جاگ جانا اچھا شگن ھے لیکن جاگتے ھی اپنے گھر کے برتن توڑ نا شروع کر دینا کوئی اچھی بات نھیں-
دیر سہی ، لیکن فوج کو بھی سمجھ آ چکی ھے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ھے انھیں کرنے دیں۔
ایک راستہ ابھی بھی کھلا ھے کہ عوام تک سچ پہنچنے دیں-سیاسی جماعتیں پرا پیگنڈا کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر پیسہ خرچ کرنا اور ٹوئیٹر کا غلط استعمال بند کروا دیں- عوام جب سچ سن کر اپنا ردعمل دیں گے تو وھی پاکستان کا مستقبل بنائے گا۔ عوام کا سوشل میڈیا والا مصنوعی ردعمل کوئی چمتکار کرنے والا نھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.