‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ڈالربری طرح لڑکھڑاگیا،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ
کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9 روپے 58 پیسے کمی آئی جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک کےمطابق بدھ کے روز ڈالر کی قد میں 4.19 فیصد کمی واقع ہوئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکا بھاؤ 11.50 روپےکم ہوکر 229 روپے ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی، میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے، ایک اچھی چیز یہ ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہورہی ہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر امپورٹس کم کرنے کا بھی اثر پڑا ہے۔

You might also like