پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا، مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکےہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائےگا، درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی لیکن دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔

You might also like