سری لنکا، شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

گال(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو فٹنس مسائل درپیش ہیں۔ترجمان قومی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا جس کے بعد کرکٹر کو ابتدائی طور پر آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔