‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، ناصر حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کے معترف ہوگئے۔ناصر حسین نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما اینڈ کمپنی کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز سےکچھ بہتر انداز سے کھیلنا سیکھنا ہوگاکیوں کہ شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیے تھے ۔سابق کپتان کاکہنا تھا کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز جیتی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کے دبئی میں ہونے والے میچ سے سیکھنا ہوگا، بھارت کی ٹاپ آرڈر کو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، دبئی میں بھارت کے بیٹرز ڈرپوک ہوگئے تھے۔ناصر حسین نے بھارت کو مشورہ دیا کہ جب آپ کے پاس مڈل آرڈر میں ریشبھ پنٹ اور ہاردک پانڈیا ہوں تو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں محمد عامر نے بھارتی بیٹرز کو اڑا کر رکھا تھا۔

You might also like