عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری،پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پٹرول 20سے 30 اورڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ۔امکان ہے کہ پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستاکیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز نے منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔