‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

آپ کیسے وائرل ہو سکتے ہیں ؟ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا طریقہ بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئے دن اپنے کسی بیان یا تصویر کے باعث وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر صارف ان سے متعلق ہی بات کررہا ہوتا ہے۔کچھ روز قبل ماہرہ خان کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز بنائی گئیں، ماہرہ ان دنوں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق بات کی۔ماہرہ نے جواب انگریزی میں دیا لیکن اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تاہم اب ایک اور "پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو’۔واضح رہے کہ ماہرہ اور فہد کی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ 9 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

You might also like