‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی ، کپل دیو کے بعد پہلی بار ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر کے سپرد

لندن(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ریشبھ پنت کو نائب کپتان ہوں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔حال ہی میں ریشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارت کی قیادت کے فرائض سرانجام دیے تھے تاہم بھارت کو سیریز میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔جسپریت بمراہ نے 2016 کے آسٹریلیا کے دورے سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ سے کپتانی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 123 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 8 بار 5 وکٹ جھٹکا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔واضح رہے کہ سابق بھارتی فاسٹ بولر کپل دیو کے بعد جسپریت بمراہ دوسرے فاسٹ بولر ہیں جنہیں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں۔بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ: جسپریت بمراہ (کپتان)، شبھمن گل، ورات کوہلی، شریاس ائیر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (نائب کپتان-وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا، مینک اگروال۔

You might also like