بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔سپریم کورٹ میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہےکہ درخواست کے فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ق) نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنی درخواست تیار کرلی ہے جو آج ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

You might also like