‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد کا دورہ پاکستان ، آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات

میجر جنرل سیلیا جے ہاروی , ڈپٹی کمانڈر فیلڈ کمانڈر بر طانوی فوج کی سربراہی میں ۱۲ رکنی سکھ فوجیوں نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک کی فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ کرتار پور راہداری پاکستان میں مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔
وفد نے لاہور کا دورہ کیا جہاں معززین نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ وفد نے قلعہ لاہور، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران برطانوی سکھ سپاہیوں نے ملک میں متعدد مذہبی مقامات کا دورہ کیا جن میں دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس، سمادی رنجیت سنگھ، گودوارہ ڈیرہ صاحب، کرتار پور کوریڈور، ننکانہ صاحب اور ڈیرہ پنجہ صاحب شامل تھے۔ وفد نے ضلع اورکزئی کا بھی دورہ کیا اور سمانہ قلعہ، لاک ہارٹ فورٹ اور سارہ گڑھی یادگار کا مشاہدہ کیا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں 1897 میں برطانوی مہم کے ایک حصے کے طور پر 21 سکھ سپاہیوں نے اپنی جانیں دی تھیں اور سکھوں کے لیے اس کی تاریخی اہمیت ہے۔
وفد نے سارہ گڑھی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد نے قبائلی اضلاع میں امن اور معمول پر لانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔

You might also like