پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

  کینیڈین گینگسٹر نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار  نے گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے.

فیس بک پوسٹ میں برار نے دعوی کیا کہ ’میں، سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ، سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ‘

مطلوب مجرم نے مزید لکھا کہ’ان کا نام وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں سامنے آیا تھا اور اس کے باوجود بھی پولیس نے گلوکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔‘

تاہم، بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں موجود گلوکار کے مداح ان کی موت پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ کانگریس رہنما وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کیلئے جارہے تھے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کا کہنا تھا کہ انہیں بےدردی سے قتل کی اس واردات سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور قتل میں ملوث کسی ملزم کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سدھو موسے والا کو کینیڈا کے گینگ نے نشانہ بنایا، کانگریس رہنمائوں نے اس قتل کی لرزہ خیز واردات کی مذمت کی ہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق فائرنگ سے موسے والا کے ساتھ شدید زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

You might also like