بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

جنرل باجوہ سے ایک فرضی انٹرویو۔ تحریر قاسم محمود

باجوہ صاحب آپ کو جواب دینا ہوگا

باجوہ صاحب! آپ ایک ایسی فوج کی قیادت کر رہے ہیں جس کا شُمار دُنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔یہ فوج ہماری سلامتی اور د فاع کی ضامن ہے اور مجھ جیسے ہر پاکستانی کا نہ صرف فخر ہے بلکہ فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کو یکجہتی کی لڑی میں پِروئے ہوئے ہے۔
یہ فوج ہی ہے جس پر ہر پاکستانی کا اعتماد ہے اور یقین ہے کہ چاہے سرحدوں کی حفاظت ہو یا قدرتی آفات، دہشتگردی ہو یا پھر کرونا وبا جیسے نئے خطرات، پاکستان آرمی نے کبھی پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کیا۔
باجوہ صاحب! آج میری فوج کو بے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ہے۔ آپ ہمارے سپاہ سالار ہیں لہذا جواب بھی آپ کو ہی دینا ہے اور کیونکہ ہم سب اس فوج سے محبت کر تے ہیں تو سوال کا حق بھی رکھتے ہیں۔
باجوہ صاحب! معاف کیجئے گا میرے ان تلخ سوالوں کے جواب آپ کو دینا ہیں۔
باجوہ صاحب! آپ کو بتانا ہوگا کہ جب 2014کے دھرنے کے دوران، شاہین صہبائی، حیدر مہدی جیسے لوگ اور کچھ ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کے نام لئے جا رہے تھے کہ وہ نواز شریف حکومت کوگرا کر عمران خا ن کو لانا چاہتے ہیں۔تو کیوں آپ راولپنڈی کور کمانڈر کے طور پر آئین اور قانون کی پاسداری پر بضد تھے؟
باجوہ صاحب! آپ اپنے آپ کو ایک جمہوریت پسند جرنیل کہتے ہیں جو کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔
باجوہ صاحب! پھر یہ بتائیں کہ2016میں آرمی چیف بننے کے بعد آپ نے نواز شریف کو کیوں مشورہ دیا کہ ڈان لیکس کو حکومت کے ساتھ مل کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے جوکہ راحیل شریف آپ کے حوالے کر گئے تھے؟
باجوہ صاحب! آپ نے کیوں وزیراعظم کے فیصلے کے خلاف ردّ عمل ظاہر کیا اور پرویز رشید، طارق فاطمی سمیت ڈان لیکس کے دیگر کرداروں کو بے نقاب کیا؟
باجوہ صاحب! آپ کو کس آئین نے اجازت دی تھی کہ آپ نے وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس بحران سے نکلنے کے لئےمشورہ دیا کہ وہ پانامہ کا معاملہ عدالت کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کرے؟
باجوہ صاحب! کس قانون کے تحت آپ نے نواز شریف کو پانامہ میں بچانے کی کوشش نہ کی؟
باجوہ صاحب! کس حیثیت میں آپ نے ایک منتخب وزیراعظم کو یہ مشورہ دیا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں فوجی افسروں کو شامل نہ کیا جائے؟ کیونکہ اس سے فوج جانبدار دکھائی دے گی۔
اورباجوہ صاحب! اگر شامل کر ہی لیا گیا تھا تو آپ نے اپنے افسروں کو ایک منتخب وزیراعظم کے حوالے سے کیوں ہر طرح کی پوچھ گچھ کی آزادی دیے رکھی؟
باجوہ صاحب! آپ تو نواز شریف کے بنائے ہوئے آرمی چیف تھے، تو پھر آپ نے اُسے کیوں نہ بچایا؟ یہ کیسی جمہوریت پسندی ہے؟ یہ کس آئین کی بالادستی ہے؟
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا۔ کہ تمام تر طاقت کے باوجود اور تمام تر اختیارات کے ساتھ آپ سپریم کورٹ کے ججز پر کیوں اثر انداز نہیں ہوئے اور نواز شریف کو 5ججز نے متفقہ فیصلے کے تحت نااہل کر کے گھر بھیج دیا۔؟
باجوہ صاحب! کیا آپ نے یہ سب اس لئے ہونے دیا۔ کیونکہ آپ قانون، آئین کی بالادستی چاہتے تھے یا پھر اس لئے کہ آپ سمیت فوج کو گالیاں پڑیں۔؟
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ آپ نے مجاہد اسلام اور ختم نبوت کے علمبردار خادم حسین رضوی کو کیوں معاہدے پر مجبور کیا؟ جو کہ حکومت مخالف تحریک کے لئے نکلے تھے۔
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ کیوں دھرنوں اور پُر تشدد ہجوم کو آپ نے ہمیشہ امن سے حل کرنے کی کوشش کی؟ چاہے وہ خادم رضوی کا دھرنہ ہو یا پھر مولانا فضل الرحمن کا یا پھر2014کا دھرنا ہو یا2021میں TLPکا دھرنا؟
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ کیوں فو ج نے الیکشن 2018میں تمام چیلنجز کے باوجود پُرامن انتخابات کروائے۔ جس کا ذِکر فافن غیر ملکی مُبصرین نے کیا لیکن پھر بھی فوج کو تنقید کا سامنا کر نا پڑا؟ کیوں آپ نے اپنے ادارے کو الیکشن سے دور نہیں رکھا؟
آج سب جانتے ہیں کہ2018الیکشن کے بعدPTIکسی صورت حکومت نہیں بنا سکتی تھی۔اگر آپ اور آپ کا ادارہ انہیں کندھوں پر اُٹھا کر لائن پار نہ کراتا وفاق اور پنجاب میں۔کیوں کیا یہ آپ نے؟
باجوہ صاحب! عمران خان کی حکومت کے آتے ہی آپ سمیت تمام فوج کی لیڈر شپ نے عمران خان کو بھرپور سپورٹ دی۔ باجوہ صاحب عمران خان کے پہلے دورہ جی ایچ کیو کے دوران پہلی مرتبہ ایک منتخب وزیراعظم کو سلیوٹ مارتے ہوئے ٹی وی پر دکھانے کی کیا ضرورت تھی؟
باجوہ صاحب! کس آئین اور قانون کے تحت آپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے نہ صرف معاشی مدد حاصل کی بلکہ تعلقات بہتر بنانے میں حکومت کی مدد دی؟
باجوہ صاحب! وہ امریکہ جس پر آج الزام ہے کہ اُس نے پاکستان کی حکومت کے خلاف سازش کی ہے۔کیوں آپ عمران خان کے ساتھ امریکہ گئے اور اس دورے کو کامیاب بنانے میں مدد دی جسے عمران خان ورلڈ کپ جیتنے کے برابر قرار دیتے ہیں؟
باجوہ صاحب! کیوں آپ اور آپ کے ادارے نے پرنس محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا؟
باجوہ صاحب! کیوں فروری 2019میں بھارتی حملے کے ایک زبردست جواب کے ذریعے عمران خان کو کامیابی کا سہرا اپنے سَر سجانے کا موقع دیا؟ باجوہ صاحب آپ کو جواب دینا ہوگا۔
کیوں کرتار پور کھولنے کا مشورہ دیا اورFWOکے ذریعے فوری تعمیر کرایا؟
باجوہ صاحب! کس آئین اور قانون کے تحت آپ نے ہائبرڈ رجیم میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا؟
باجوہ صاحب! یہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کی ایک لولی لنگڑی حکومت کو آپ نے 4سال مکمل سپورٹ فراہم کی لیکن اس کے باوجود عمران خان صاحب صرف سہانے خواب دیکھاتے رہے؟ وہ جھوٹ بولتے رہے اور آپ خاموش رہے۔کیوں؟

باجوہ صاحب! آج کا پٹھان اس لئے بھی آپ کے خلاف ہے وہ کام جو نہ نواز شریف نے ہونے دیا اور نہ ہی فضل الرحمن نے، نہ زرداری نے اور نہ ہی اسفندیار ولی نے۔ کیوں آپ نے قبائلی علاقوں کو KPمیں کامیابی سے ضم کر کے، سہرا عمران خان کے سَر چڑھایا؟
باجوہ صاحب! آئین کی کِس شق کے تحت آپ نے 2سال تک دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کروایا۔ اور یہ کریڈٹ بھی عمران خان نے لیا۔ ورنہ کوئی بھی حکومت ایسا فیصلہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی؟
باجوہ صاحب! عمران خان کو کس بات کی جلدی تھی کہ آپ کے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے4ماہ پہلے ہی باجوہ صاحب آپ کو توسیع دے دی اور کیوں آپ نے یہ توسیع قبول کی؟ باجوہ صاحب آپ کو جواب دینا ہوگا۔
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ آپ نے کووڈ19میں عمران خان کی کیوں مدد کی؟ NCOCکو بنانے اور چلانے میں کیوں بھرپور کردار ادا کیا؟آج پوری دُنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے اور یہ کریڈٹ بھی عمران خان صاحب لے رہے ہیں۔
باجوہ صاحب! وہ کون سا قانون ہے جس کے تحت آپ نے عمران خان حکومت کی مدد کی اور ریکوڈک میں نہ صرف پاکستان کے 11ارب ڈالر کا جرمانہ بچایا بلکہ 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں ہونے جا رہی ہے؟
باجوہ صاحب! عمران کی حکومت تو صرف 6ارب ڈالر کے لئے IMFکے سامنے ڈھیر ہو گئی تھی تو کیوں آپ نے ISI کی وساطت سے ترکی ایک ارب روپے جرمانہ اور Karke کا مسئلہ حل کروایا؟ کیوں FATF پہ دن رات اپنے افسروں سے کام کروا کر پاکستان کو Black List ہونے سے بچایا؟
باجوہ صاحب! آپ کو یہ جواب دینا ہے کہ کیوں پہلی مرتبہ کسی منتخب حکومت کو اس طرح سپورٹ کیا گیا کہ نواز شریف نے آپ اور آپ کے ادارے کو پاکستان میں مہنگائی، چینی، آٹے اور حتی کہ سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کا بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا؟
باجوہ صاحب! یہی وہ سپورٹ تھی جس کی وجہ سے آپ اور آپ کے ادارے کو گورنس، بد انتظامی اور دیگر تمام مسائل جو کہ اصل میں عمران خان کی حکومت کے پیدا کردہ تھے۔آپ پر ڈال دیے گئے؟
باجوہ صاحب! کیا آپ نہیں جانتے تھے؟ کہ عمران خان تو ایک محسن کُش اور احسان فراموش انسان ہے۔یہ وہی عمران خان ہے جس نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے بے وفائی کی اور اُن کی انعامی رقم کو اپنے ذاتی منصوبوں کے لئے استعمال کیا؟یہ وہی عمران خان ہے جو پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوا۔ جس نے اپنی تمام انعامی رقم شوکت خانم کے لئے وقف کر دی تھی۔
باجوہ صاحب! کیا آپ نہیں جانتے؟کہ یہ وہی عمران خان ہے جو اپنے قریب ترین راز دان، جو اس کے تمام معاشی معاملات کا ذمہ دار تھا۔اس نے نعیم الحق کے جنازے میں بھی شرکت نہ کی۔ اور تو اور ان 4سالوں میں فوج کے کسی ایک شہید تک کے جنازے میں بھی آپ اپنے وزیراعظم کو نہ لے جا سکے؟
وہ جہانگر ترین، جس کے جہازوں پر بیٹھ کر اور جس کے سیاسی جوڑ توڑ اور ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی۔اقتدار میں آنے پر اُسے ہی سب سے پہلے قربان کر دیا۔
باجوہ صاحب! وہ عمران خان جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیروکہتا تھا۔ امریکہ کے ڈر سے اُس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کر سکا۔
باجوہ صاحب! کیا آپ نہیں جانتے کہ عمران خان جو بڑے اُصولوں کی بات کرتا ہے اور نالائق بُزدار کو پنجاب پر مُسلط کر کے پاکستان سے کونسا بدلہ لے رہا تھا۔ وقت پڑنے پر اُسے ہی دھکہ دے دیا۔
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی آپ نے کس قانون کے تحت عمران خان کوunconditionally سپورٹ کیا؟ کیوں سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے میں 20عددPTI MNAsکو زبردستی اُٹھا کے لائے اور عمران خان کے حق میں ووٹ ڈلوائے؟ورنہ حکومت تو اسی روز گر گئ ہوتی۔
باجوہ صاحب! آپ کو جواب دینا ہوگا کہ آپ نے آخر تک عمران خان کو بچانے کی کوشش کیوں کی؟
باجوہ صاحب! کس قانون کے تحت آپ عمران خان کے آپشنز لے کر PDMکی قیادت کے پاس گئے؟ کیوں آپ نے اپوزیشن کوVNCواپس لینے کی پیشکش کی؟
باجوہ صاحب! جب آپ اور آپ کے اداروں کو معلوم ہو چکا تھا کہ کسی امریکی سازش کے ثبوت نہیں ہیں تو آپ لوگوں نے ماضی کے برعکس کیوں عوام کوفوراََ نہیں بتایا؟ کیوں عمران خان کے جھوٹ کو بِکنے دیا؟
باجوہ صاحب! زرداری ہو ں یا یوسف رضا گیلانی، نواز شریف ہوں یا شاہد حاقان عباسی، فوج ہمیشہ ترکی بہ ترکی میڈیا میں جواب دیتی تھی۔باجوہ صاحب! 4سال میں کوئی ایک ایسا معاملہ بھی نہیں آیا کہ آپ یا آپ کا ادارہ عمران خان کی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتا؟
باجوہ صاحب! میرے سوالات تو بہت تلخ ہیں لیکن کیا کروں مجھے اور میری قوم کو اس ادارے سے پیا ر ہی اتنا زیادہ ہے کہ اور کس سے جواب طلب کریں؟ کس سے مُنصفی چاہیں۔؟
باجوہ صاحب! جواب تو آپ کو دینا ہی پڑے گا؟

You might also like