‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پاکستان:کورونا سے اموات میں کمی،514نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 514نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 20 ہزار 634افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 38ہزار595 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.33 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 70لاکھ 36ہزار 710ہو گئی جبکہ کورونا کے 546مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے  537مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 72 ہزار 828ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 17 ہزار 487 رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 868، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 142، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 433، اسلام آباد 1 لاکھ 34ہزار 887، بلوچستان 35ہزار 453، آزاد کشمیر 43 ہزار 200اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار541 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 306، اسلام آباد میں 1ہزار22، آزاد کشمیر میں 790، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

You might also like