‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

 یوکرائن کا روس کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیسٹک میں میزائل حملہ 20شہری ہلاک 

کیف(آئی این پی)یوکرائن کے روس کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں میزائل حملے میں 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ روس نے بھی یوکرائن کی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرائن نے ٹوچکایو بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، ڈونیٹسک میں میزائل حملے کا جواب دیں گے۔ دوسری جانب یوکرینی حکام نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ڈونیٹسک میں گرنے والا میزائل روس کا ہے۔روس نے یوکرین کے ٹی وی ٹاور پر میزائل داغ دیئے، 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ گورنر وٹالی کوول کے مطابق لیو یو ملبے کے نیچے اب بھی لوگ دبے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کیف میں رہائشی عمارت پر میزائل حملے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ترجمان پینٹا گون کے مطابق روس یوکرین پر 900 سے زائد میزائل داغ چکا ہے، یوکرین میں روس کی پیش قدمی تعطل کا شکار ہے، یوکرینی حکام کے مطابق ماریوپل کو روسی افواج نے گھیر رکھا ہے، انخلا کا عمل متاثر ہوا ہے۔ادھر اقوا م متحدہ نے یوکرین کیلئے مزید چار کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس کہتے ہیں امدادی رقم خوراک، پانی ادویات اور نقد امداد کے لیے استعمال ہو گی۔

You might also like