فخرِ پاکستان

عائشہ مغل
عائشہ مغل پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر لیکچرر ہیں اسلام آباد کے معروف تعلیمی اداروں میں لیکچر دینے کے علاوہ اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں آپ 2018 میں پاس ہونے والے پاکستان کے پہلے ٹرانسجنڈر بل کی نیشنل ٹاسک فورس کی ممبر تھی آپ پاکستان کی فرسٹ ٹرانسجینڈر ہیں جو 2020 میں یو این سیڈا کمیٹی جنوا میں پاکستان کے اسٹیٹ ڈیلیگیشن کا حصہ تھی آپ اس وقت گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے امبیسڈر فور ٹرانسجینڈر ایجوکیشن ان پنجاب اور نیشنل کمیشن ہیومن ریسورسز کی جانب سے فوکل پرسن فور ٹرانسجنڈر رائٹس کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ہمیں آپ پر ناز ہے

22.
معصومہ راجپوت
کوئٹہ کی معصومہ راجپوت نے نا صرف 2012 اور 2014 میں او لیولز اور اے لیولز کے امتحان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ یے بلکہ جرمنی کی یہ جی بس یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری اینڈ سیل بائیولوجی میں بیچلرز کی ڈگری بھی مکمل کی کینسر بیالوجی میں ماسٹرز کے دوران آپ ہارورڈ یونیورسٹی میں انٹرنیٹ سے بھی کر چکی ہے اس اس وقت آپ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسکالرشپ پروگرام کے تحت انکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے بھی منتخب ہو چکی ہیں ہمیں آپ پر ناز ہے

23
رخسانہ اظہار
لاہور سے تعلق رکھنے والی رخسانہ اظہار رزق ٹرسٹ کی بانی ہیں یہ ٹرسٹ لاہور اسلام آباد اور کراچی کے ریسٹورنٹس اور ہوٹل میں بچ جانے والے کھانے کو ضرورت مندوں تک پہنچانے کا کام کرتا ہے رزق بچاؤ رزق راشن اور رزق کھانا جیسے پروگرامز کے تحت یہ ادارہ اب تک 10 ملین سے زائد کھانے ضرورت مندوں میں تقسیم کر چکا ہے جبکہ دس ملین کلوگرام کھانا ضائع ہونے سے بچایا جا چکا ہے رخسانہ اظہار کے اس اقدام کو کامن ویلتھ ایوارڈ 2120 سے بھی نوازا گیا ہے ہمیں آپ پر ناز ہے

24
تنویر نانڈلہ
2019
میں ورلڈ بینک سے نمبرون بلاگر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تنویر نانڈلہ کا تعلق ملتان سے ہے آئی ٹی کے میدان میں آپ پانچ ہزار سے زائد طلبہ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت دے چکے ہیں ان طلبہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ہے یہ آپ ہی کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے یہ طلباء اب تک ایک سو پانچ ملین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان میں لا چکے ہیں ہمیں آپ پر ناز ہے

25
استاد غلام علی
کوئٹہ کے استاد غلام علی نے سیف گیمز 2004 میں گولڈ میڈل حاصل کیا 2007 میں آپ نے انعام میں حاصل ہونے والی اس رقم سے غلام علی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کروایا یہاں پر پاکستان کے نوجوانوں کو مارشل آرٹ کے میدان میں پروفیشنل ٹریننگ دی جاتی ہے یہ آپ کی تربیت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج اس کمپلیکس سے تربیت حاصل کرنے والے 35 کلاڑی ڈیپارٹمنٹل سطح پر جبکہ بارہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اس کمپلیکس میں اس وقت 380 کھلاڑی زیرتربیت ہے ہمیں آپ پر ناز ہے