پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور مختلف شعبوں میں خواتین کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
خواتین کا عالمی دن 28 فروری 1909 کو امریکا میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکا کے ایک اعلان کے بعد پہلی بار منایا گیا۔ دیگر متعلقہ تاریخی واقعات کے علاوہ یہ 1911 میں ٹرائی اینگل شرٹ وِسٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
خواتین کا عالمی دن منانے کا خیال سب سے پہلے 20 ویں صدی کے آخر میں تیزی سے صنعتی اور معاشی پھیلاؤ کے درمیان پیش کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کام کے حالات پر احتجاج سامنے آیا تھا،یہ دن اقوام متحدہ کی سطح پر بھی منایا جاتا ہے۔یوم خواتین کے پس منظر کو دیکھیں تو امریکا میں خواتین نے اپنی تنخواہ کے مسائل کے متعلق احتجاج کیا لیکن ان کے اس احتجاج کو گھڑسوار دستوں کے ذریعےکچل دیا گیا۔ پھر 1908 میں امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے ’’وومین نیشنل کمیشن‘‘ بنایا اور اس طرح بڑی جدوجہد کے بعد فروری کی آخری تاریخ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جانے لگا۔