چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

روس یوکرین تنازع: پاکستانی سفارتخانہ کیف سے ٹرنوپل شہرمنتقل

کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو کیف سے ٹرنوپل شہر منتقل کردیا گیا ہے۔

یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل فعال ہے اور یوکرین میں موجود پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔یوکرین میں موجود پاکستانی شہری 0380638282984پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ تمام پاکستانی طلبا کو بھی یوکرین سے ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، صورتحال بہترہونے پرپاکستانی طلبا ٹرنوپل چلے جائیں جبکہ یوکرین سے نکلنے کیلئے پاکستانی طلبا ٹرنوپل پہنچیں۔پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خارکیف سےٹرنوپل کیلئے ٹرین سروس موجود ہے جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں گے، تعلیمی مشیر طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں۔

واضح رہے کہ روس کا دوسرے روز بھی یوکرین پر حملہ جاری ہے جبکہ اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ پہلے روز روسی حملے میں 137 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں فوجی اورسویلین دونوں شامل ہیں۔انہوں نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے 90 دنوں کے لیے فوج میں نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ریٹائرڈ یا ریزوو فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

You might also like