روس یوکرین کشیدگی’عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا

 برینٹ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

روس یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 92 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی منڈیوں میں مندی رہی۔ روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے ‘منسک’کے خاتمیکا اعلان کردیا ہے۔ پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔